کرافٹ

( کَرافْٹ )
{ کَرافْٹ }
( انگریزی )

تفصیلات


Craft  کَرافْٹ

انگریزی زبان سے دخیل کلمہ ہے جو اردو میں اپنے ماخذ معانی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٩٨٦ء کو "آنکھ اور چراغ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جمع استثنائی   : کَرافْٹْس [کَرافْٹْس]
١ - کاری گری، دست کاری، فنکاری نیز ہوشیاری۔
"کسی کرافٹ یا کسی مشق ریاضت کے بغیر صرف اپنے لاشعور سے میں تصویریں بنانے لگا۔"      ( ١٩٨٦ء، آنکھ اور چراغ، ٦٦ )
٢ - فن، ہُنر، آرٹ۔
"ہر آرٹسٹ اپنے کرافٹ پر عبور رکھتا ہے لیکن ہر کرافٹ کا ماہر اچھا آرٹسٹ نہیں ہوتا۔"      ( ١٩٨٨ء، غالب، کراچی، ١، ٨٧:٢ )