کرانتی

( کِرانْتی )
{ کِران + تی }
( سنسکرت )

تفصیلات


کِرانْت  کِرانْتی

سنسکرت سے ماخوذ اسم 'کرانْت' کے آخر پر 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت اسمیت لگانے سے بنا جو اردو میں اپنے ماخذ معانی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٩٤٧ء کو "میرے بھی صنم خانے" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - [ مجازا ]  انقلاب، بڑی تبدیلی، اُلٹ پھیر۔
"ملک بھر کے اس قتل عام کو تم کرانْتی کے مقدس نام سے پکارنے کی کوشش کر رہے ہو۔"      ( ١٩٤٧ء، میرے بھی صنم خانے، ٤٥٨ )