مستشار

( مُسْتَشار )
{ مُس + تَشار }
( عربی )

تفصیلات


شور  مُشِیر  مُسْتَشار

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'صفت' ہے اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٥١ء کو "عجائب القصص" کے ترجمہ میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
جمع   : مُسْتَشارِین [مُس + تَشا + رِین]
جمع غیر ندائی   : مُسْتَشاروں [مُس + تَشا + روں (و مجہول)]
١ - جس سے مشورہ کی جائے، مشیر، مشورہ دینے والا۔
"ہر وصول شدہ کتاب کے متعلق اراکین مجلس مستشار کی آراء کی حصول کے بعد اس کی طباعت و اشاعت کے خصوصی انتظامات کیے جاتے۔"      ( ١٩٧٢ء، ہماری زندگی، ١٢٢ )