تفصیلات
فسر اِسْتَفْسار مُسْتَفْسِر
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'صفت' ہے اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٠١ء کو "شمشیر خانی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - استفسار کرنے والا، پوچھنے والا، کسی امر کی تحقیق کرنے والا۔
"وہ خود خاص ان کے کام سے ہفتہ بھر یا مہینے بھر بیٹھیں . تو مستفسر کی ممونیت کا سامان پیدا کریں۔"
( ١٩٩٨ء، قومی زبان، کراچی، اگست، ٢٠ )