کجی

( کُجّی )
{ کُج + جی }
( فارسی )

تفصیلات


کُوزَہ  کُجّی

فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'کوزہ' کی محرفہ شکل 'کجا' جسکی یہ تانیث ہے اور اردو میں بھی بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٨٨٠ء کو "فسانہ آزاد" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : کُجِّیاں [کُج + جِیاں]
جمع غیر ندائی   : کُجِْیوں [کُج + جِیوں (و مجہول)]
١ - چھوٹا کوزہ، (کنایتہً) شراب کا چھوٹا پیالا۔
"جوڑو کی آزار نخاس میں، ایک، دو، تین نیلام ہو جائے مگر ایک کُجی ضرور مل جائے۔"      ( ١٩٢٦ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ١١، ١٠:٤ )