اسم مجرد ( مذکر - واحد )
١ - کجی، ٹیڑھ، ترچھاپن، خمیدگی، جھکاؤ۔
"کسی حد سے گزرتے وقت . مختلف رنگ کی شعاعوں میں خم یا انعطاف مختلف ہوتا ہے"
( ١٩٤٥ء، طبیعیات کی داستان، ٢٠٣ )
٢ - پیچ، بل، گھونگھر (بالوں کا)۔
جس کی سانسوں کی مہک عطر کو شرماتی تھی اس کی زلفوں کے خم مشک بداماں کو سلام
( ١٩٦٥ء، دامنِ یوسف، ٧١ )
٣ - گھماؤ، پھیر، موڑ۔ (جامع اللغات)
٤ - پھندا، پھندے کا وہ حصہ جو گلے میں پڑتا ہے۔ (پلیٹس)
٥ - [ سپاہ گری ] ہاتھ کی کہنی سے اوپر کا حصہ (ڈنڈ) جو ورزش کی وجہ سے موٹا اور گٹھیلا ہو جاتا ہے، اوپر کا بازو۔ (نوراللغات؛ پلیٹس؛ اصطلاحات پیشہ وراں، 26:8)