اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - سیدھا اور دو دھاری تلوار کی شکل کا تین ساڑھے تین ہاتھ لمبا ایک ہتھیار جس کی موٹھ میں دونوں طرف آگے پیچھے دو لٹو ہوتے ہیں جن میں سے قدر انداز آگے والے لٹو کو پکڑ کر تیزی سے گھماتا ہے، ایک طرح کا راکٹ۔
"غرض اور غایت بانے کی بھی یہی ہے کہ بانا - چلاتا ہوا انسان دشمنوں کے نرغے میں سے نکل جائے۔"
( ١٩٢٦ء، شرر، مشرقی تمدن کا آخری نمونہ، ٢٤٩ )
٢ - "بھالے کی شکل کا ایک ہتھیار جس کے سرے پر کبھی کبھی پرچم نصب کرتے ہیں اور جسے نوک کے بل زمین میں بھی گاڑ دیتے ہیں۔"
دشمن چھپے جو خوف سے جا جا کے آڑ میں سینے کو تانا گاڑ کے بانا پہاڑ میں
( ١٩٥٩ء، معرکۂ خیبر، (فہم سکندر رضا)، ٧ )
٣ - کرتب دکھانے والوں کی لاٹھی جس میں وہ لٹو باندھ کر کھیل تماشے دکھاتے ہیں۔
"بانا : اس کو لٹھ کہتے ہیں کرتب دکھانے والوں نے اس میں لٹروں کا اضافہ کر لیا ہے۔"
( ١٩٢٥ء، اسلامی اکھاڑا، ٢١ )
٤ - ایک قسم کا پٹا جس کی دھار موٹی اور قبضہ لکڑی کا ہوتا ہے۔ (جامع اللغات، 396:1)