صفت نسبتی ( مذکر - واحد )
١ - حضرت محمد صلی اللہ علہی وسلم سے متعلق یا منسوب، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا، اسلامی۔
"مقام محمدی ایک حقیقت جامع ہے جس میں کمالات الٰہیہ اور کمالات خلقیہ صورتاً اور معناً مندرج ہیں۔"
( ١٩٢١ء، مناقب الحسن رسول نما، ١٥٢ )
٢ - حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا پیرو، مسلمان۔
"اے بھائیو! محبان علی و عقیدت مندان اہل بیت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم دیکھو اور غور کرو۔"
( ١٩١٦ء، محرم نامہ (دیباچہ)، ١٩٦ )
٣ - غیرمقلدین کے ایک فرقے کا نام۔
"ایک کمر اس فرقے کا یہ ہے کہ نام اپنا بمقابلہ حنفی شافعی کے محمدی رکھا ہے۔"
( ١٨٦٧ء، نور الٰہدایہ، ١٧:١ )
٤ - عیسائی مصنفوں کی بنائی ہوئی تاریخ جس کا آغاز سن عیسوی سے پانچ سو اکہتر سال بعد رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت مبارک سے کیا جاتا ہے۔
"صفدر جنگ. کے انتقال کے بعد ١٨٢ محمدی (١٧٥٣ء) میں ان کے بیٹے شجاع الدولہ مسند نشین ہوئے۔"
( ١٩٢٦ء، شرر، مشرقی تمدن کا آخری نمونہ، ٩٢ )