متنفر

( مُتَنَفِّر )
{ مُتَنَف + فِر }
( عربی )

تفصیلات


ف  تَنَفَّر  مُتَنَفِّر

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٥ء کو "دیوانِ راسخ دہلوی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - نفرت کرنے والا، کراہت کرنے والا، بیزار۔
"لوگوں نے بے بسی اور مجبوری کے عالم میں انگریزوں کے اقتدار اور جبر کو تسلیم تو کر لیا تھا لیکن ذہنی طور پر وہ انگریزوں سے بڑے متنفر تھے۔"      ( ١٩٩٧ء، صحیفہ، جنوری تا مارچ، لاہور، ٦٧ )