١ - آدمیت اٹھ جانا
              
                
                  
                  شرافت مروت اخلاق اور انسانیت کا مفقود ہو جانا، (لوگوں کا) لوگوں کا بے تمیز ہو جانا۔ (ماخوذ : امیراللغات، ٨٠:١، نوراللغات ٨٤:١)
                  
                
             
            
              
                ٢ - آدمیت آنا
              
                
                  
                  صفات انسانی حاصل ہونا۔ عشق سے آدمِیَّت آتی ہے آدمی کو مروت آتی ہے     
                  ( ١٨٨٢ء، فریاد داغ، ٩٥ )
                
             
            
              
                ٣ - آدمیت پکڑنا
              
                
                  
                  اخلاق حاصل کرنا، شرافت اور تہذیب کا برتاءو کرنا۔ (ماخوذ : امیراللغات، ٨٠:١)
                  
                
             
            
              
                ٤ - آدمیت سے گزر جانا
              
                
                  
                  انسانیت شرافت اور تہذیب و اخلاق کی باتیں چھوڑ دینا۔"تم تو اس شفتل کے پیچھے آدمیت سے گزر گئے ہو۔"     
                  ( ١٩٢٤ء، نوراللغات، ٨٤:١ )
                
             
            
              
                ٥ - آدمیت کے جامے میں آنا
              
                
                  
                  غصے وغیرہ کو ترک کرنا۔"پہلے تو غصے سے بھوت بنے ہوئے تھے سمجھانے بجھانے سے آدمیت کے جامے میں آ گئے۔"     
                  ( ١٨٩١ء، امیراللغات، ٨٠:١ )