اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - انفرادی وجود، ذات، فرد، ہستی۔
نہ نعمتوں کے لیے کوئی امتیاز صفت نہ حوصلوں کے لیے کوئی قیدِ شخصیت
( ١٩٣١ء، نقوشِ مانی، ١٥٩ )
٢ - ذاتی خصوصیات یا کردار، عادات، صفات کا مجموعہ۔
"شخصیت طاقت کی جان ہے"
( ١٩٨٤ء، مقاصد و مسائل پاکستان، ٢٧ )
٣ - ذاتی عزت، وقار، حرمت، شان، بزرگی، مرتبہ۔
"اگر ہم اپنی شخصیت گنوا بیٹھتے تو ہمیں کوئی کوڑی کے مول بھی نہ پوچھتا۔"
( ١٩١٤ء، راج دلاری، ١٦٢ )
٤ - شیخی، غرور، شان۔ (ماخوذ : نوراللغات؛ مہذب اللغات)
٥ - شرافت، امانت، خوبی، بھلائی۔ (ماخوذ: فرہنگِ آصفیہ)