تاجر

( تاجِر )
{ تا + جِر }
( عربی )

تفصیلات


تجر  تاجِر

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مجرد کے باب سے اسم فاعل ہے اردو میں بطور اسم اور صفت مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : تاجِروں [تا + جِروں (و مجہول)]
١ - سوداگر، تجارت پیشہ، کاروباری شخص۔
بعضوں نے مختلف سوالات کیے، ان میں اکثر شام کے تاجر تھے۔"      ( ١٩٢٣ء، سیرۃ النبیۖ، ٣٧٦:٣ )