پابندی

( پابَنْدی )
{ پا + بَن + دی }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان میں اسم 'پا' کے ساتھ فارسی مصدر بستن سے مشتق صیغہ امر 'بند' بطور لاحقہ فاعلی لگنے سے 'پابند' اسم صفت بنا۔ اس کے ساتھ فارسی لاحق کیفیت'ی' لگانے سے اسم بنا اور اردو زبان میں فارسی سے داخل ہوا۔ ١٨٨٧ء میں "خیابانِ آفرینش" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - روک، اطاعت، فرمانبرداری، نوکری، ملازمت، استقلال، قیام، عادت، لحاظ؛ خیال؛ قید و بندش۔
 خدمت خلق یہ مائل نہیں پابندی سے کام کرتے ہیں رضاکار رضامندی سے      ( ١٩٣٦ء، برق، مطلع انوار، ١٤٩ )