سنسکرت میں اصل لفظ 'وامک' ہے اردو میں اس سے ماخوذ 'بایاں' مستعمل ہے اور بطور اسم صفت اور گاہے بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٤٠ء میں "چمنستان" میں مستعمل ملتا ہے۔
خودبخود بائیں آنکھ کے پپوٹے کا مسلسل حرکت کرنا (جو بنابر شہرت مرد کے لیے شگون بد اور عورت کے لیے بالعکس ہے) الٰہی اپنی بغل میں میں دیکھوں آج اسے بہ بائیں آنکھ پھڑکنی ہو نیک فال مجھے
( ١٨٣٦ء، ریاض البحر، ٢٥٨۔ )
٢ - بائیں ہاتھ سے دینا
مجبور ہو کر دینا، تعدی سے ڈر کر دینا، اس موقع پر بولتے ہیں جب کسی سے کوئی چیز حکماً یا زبردستی واپس طلب کی جائے (دینا یا اس کے مترادفات کے ساتھ)۔"وہ سات پٹے. جو محمود شاہ بہمنی نے سلطان قلی کو دیے تھے انہیں بائیں ہاتھ سے عنایت کیجیے"
( ١٨٩٧ء، تاریخ ہندوستان، ٦٨٣:٤ )