١ - [ موسیقی ] ساز کے ساتھ بجانے کا مشہور باجا جو گملے کی شکل یا پیالہ نما، منہ کھال سے منڈھا ہوا جوڑی دار ہوتا ہے اور اصطلاحاً دایاں طبلہ، بایاں طبلہ کہلاتا ہے، جن میں بائیں کا منہ دائیں نسبتاً چوڑا ہوتا ہے، یہ باجا انگلیوں کی ضرب اور ہتھیلی کی تھاپ سے بجایا جاتا ہے، گنتھالم۔
"طبلہ بابلی تہذیب کا ہے، ان کی زبان میں اسے طبلو کہتے ہیں۔"
( ١٩٨٥ء، نقد حرف، ٢١٢ )