اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )
١ - زمین کا سب سے نچلا طبقہ، تحت الثریٰ، سات طبقات میں آخری ساتواں؛ ناگوں اژدہوں اور شیطانوں کا مسکن۔
کاٹ کر پیپل کی شاخیں شیخ جی خوش ہو گئے یہ نہیں سوچا کہ ہیں اس کی جڑیں پاتال میں
( ١٩٣١ء، بہارستان، ٦٤٥ )
٢ - ایک برتن جس میں دھاتوں کو کشتہ کرتے ہیں۔ (جامع اللغات، 4:2)
٣ - سمندری آگ۔ (جامع اللغات، 4:2)
٤ - غار، گڑھا، گچھا، بل۔ (جامع اللغات، 4:2؛، شبدساگر، 2939:6)