بت خانہ

( بُت خانَہ )
{ بُت + خا + نَہ }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان میں اسم 'بت' کے ساتھ فارسی اسم 'خانہ' بطور لاحقۂ ظرف لگنے سے 'بت خانہ' مرکب بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٣٩ء میں 'طوطی نامہ' میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
١ - وہ عبادت گاہ جہاں بت پرستش کے لیے نصب ہوتے ہیں، بت کدہ، مندر۔
"لوگوں نے بت خانوں کے اندر سے غیبی آوازیں سنیں۔"      ( ١٩٢٣ء، سیرۃ النبی، ٥٥٢:٣ )