بت کدہ

( بُت کَدَہ )
{ بُت + کَدَہ }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'بت ' کے بعد فارسی لاحقۂ ظرفیت 'کدہ' ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٩٢ء کو "مہتاب داغ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
١ - وہ عبادت گاہ جہاں بت پرستش کے لیے نصب ہوتے ہیں بتکدہ، مندر۔
"مغیرہ نے طائف پہنچ کر بتکدے کو ڈھانا چاہا تو مستورات روتی ہوئی ننگے سر گھروں سے نکل آئیں۔"      ( ١٩١٤ء، سیرۃ النبیۖ، ٢٦:٢ )
  • صَنَم خانَہ