آرگنائیزر

( آرْگْنائِیزَر )
{ آرْگ + نا + ای + زَر }
( انگریزی )

تفصیلات


آرگنائیز  آرْگْنائِیزَر

یہ لفظ انگریزی زبان کے فعل 'آرگنائیز' سے اسم فاعل مشتق ہے اور اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٩٦٦ء میں روزنامہ "جنگ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : آرْگْنائِیزَرْز [آرگ + نا + ای + زَرْز]
جمع غیر ندائی   : آرْگْنائِیزَروں [آرْگ + نا + ای + زَروں (و مجہول)]
١ - مقررہ اصول کے تحت کسی جماعت یا منصوبے وغیرہ کو منظم کرنے اور ترتیب دینے والا۔
"ہمیں ایک ایسی لڑکی کی زندگی کی عکاسی کرنا ہے جو کسی ایسی فیکٹری میں ملازمت کرتی ہے جس کی آرگنائیزر یا مالکہ عورت ہے۔"      ( ١٩٦٩ء، روزنامہ 'جنگ' ٣٠، ٥:١٨٢ )
  • organiser.