پٹ

( پَٹ )
{ پَٹ }
( سنسکرت )

تفصیلات


پترن  پَٹ

سنسکرت میں اسم 'پترن' سے ماخوذ 'پٹ' اردو میں بطور اسم مستعمل ہے سب سے پہلے ١٧٣٩ء میں 'کلیاتِ سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - کواڑ، دروازے (یا کھڑکی) کا ایک تختہ یا پَلّا (مجازاً) دروازہ پردہ وغیرہ۔
'آج دو دن سے کھڑکی کا پَٹ نکل گیا ہے۔"      ( ١٩١٦ء، اتالیق بی بی، ٢ )
٢ - نقاب، گھونگھٹ، دوپٹے یا چادر وغیرہ کا کنارہ، پَلّا جو مُنہ چھپانے کے لئے عورتیں آگے کی طرف کھینچ لیتی ہیں؛ آڑ، اوٹ، دوپٹہ۔
 ہوئی کچھ اس کسک کے ساتھ جنبشِ قلب شبنم میں عروس غنچہ نے گھونگھٹ کا پٹ باچشمِ نم کھوکھلا      ( ١٩٤٨ء، سرود و خروش، ١٠٤ )
  • (of door) flap
  • leaf
  • valve
  • fold
  • single width (of cloth)
  • screen
  • a kind of coarse cloth
  • sound of falling or beating