بڑھئی

( بَڑَھئی )
{ بَڑَھئ }
( سنسکرت )

تفصیلات


دردھک  بَڑَھئی

سنسکرت کے اصل لفظ 'دردھک' سے ماخوذ اردو زبان میں 'بڑھئی' مستعمل ہے اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٠٢ء میں 'خرد افروز' میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : بَڑَھئِیوں [بَڑَھئِیوں (واؤ مجہول)]
١ - لکڑی کا کام کرنے والا، کھاتی، ترکھان۔
'میں نے سوچنا شروع کیا کہ بڑھئی کے کام کے طویل گھنٹوں کو کسی طرح کم کرنا چاہیے۔"      ( ١٩٢٤ء، آدمی اور مشین، ١٢٨ )