ترکھان

( تَرکھان )
{ تَر + کھان }
( پراکرت )

تفصیلات


پراکرت کا لفظ ہے۔ اردو میں داخل ہوا اور عربی رسم الخط میں لکھا جانے لگا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٩٧ء کو "سیر پرند" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جنسِ مخالف   : تَرکھانی [تَر + کھا + نی]
جمع غیر ندائی   : تَرْکھانوں [تَر + کھا + نوں (و مجہول)]
١ - بڑھئی، نجار۔
"حسب ضرورت تختے خرید کر فریٹ ورک کے قابل ترکھان . سے تیار کروائے جا سکتے ہیں۔"      ( ١٩٣٥ء، لکڑی کا باریک کالم، ٨ )