بعد

( بَعْد )
{ بَعْد }
( عربی )

تفصیلات


بعد  بَعْد

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب کا مصدر ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم ظرف زمان مستعمل ہے۔ ١٦٥٧ء میں 'گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف زمان ( مذکر - واحد )
١ - (زمانے کے اعتبار سے) پیچھے، قبل کی ضد۔
'غدر کے بعد دہلی کی عمارات بھی مسمار ہوئیں۔"      ( ١٩٦٣ء، غالب کون ہے، ٢٨ )
٢ - (درجے یا قربت کے اعتبار سے) موخر۔
'الف لیلٰی کے بعد قصہ حاتم طائی کے ساتھ بہترین افسانوں میں اس کا شمار ہوتا ہے۔"      ( ١٩٤٢ء، شیرانی، مقالات، ٢٤ )
٣ - موخر زمانہ، پیچھے کا دور۔
'حسین بن منصور نے کہا ہے کہ - قبل اسے ظاہر کرنے بعد اس کی نفی کرنے - سے قاصر ہے۔"      ( ١٩٧٣ء، انفاس العارفین، ٢٩٧ )
  • distance
  • remoteness