ہندی زبان میں 'ٹوٹنا' مصدر سے 'ٹوٹ' اسم کیفیت ہے اور سنسکرت میں 'ترٹ' ان معنوں میں مستعمل ہے۔ ممکن ہے کہ ہندی زبان میں سنسکرت سے داخل ہوا ہو یا پھر اردو میں سنسکرت سے آیا ہو۔ البتہ قرین قیاس یہی ہے کہ ہندی سے اردو میں داخل ہوا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٠١ء کو "سنگھاسن بتیسی" میں مستعمل ملتا ہے۔