عربی زبان میں 'امن' سے مشتق ہے اور بطور حرف ندا مستعمل ہے اور اردو زبان میں بطور حرف ندا اور گاہے بطور اسم بھی مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٥٠٣ء میں 'نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - ختم قرآن شریف کی تقریب جو کسی بچے کے تعلیم قرآن ختم کرنے کی خوشی میں منائی جاتی ہے (جس کی صورت اکثر مسلمانوں کے ہاں یہ ہوتی ہے کہ جب بچہ قرآن پاک کی تعلیم ختم کرتا ہے تو استاد ایک دعا اور کچھ اشعار پڑھتا جاتا ہے اور سننے والے آمین کہتے جاتے ہیں)۔