بلب

( بَلْب )
{ بَلْب }
( انگریزی )

تفصیلات


Bulb  بَلْب

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی معنی میں ہی اردو رسم الخط میں مستعمل ملتا ہے۔ ١٩٦١ء میں 'ستاروں کی سیر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : بَلْبوں [بَل + بوں (واؤ مجہول)]
١ - برقی روشنی کا قمقمہ۔
'نہ کوئی بلب تھا نہ کہیں پر بجلی کے تار نظر آتے تھے۔"      ( ١٩٦١ء، ستاروں کی سیر، ١٤٨ )
٢ - شیشے کی نلی کی بلب نما توسیع یا اس کا پھولا ہوا حصہ۔
'تھرمامیٹر کی اس نلی کو اس کے بلب سمیت - کشید کردہ پانی سے اچھی طرح دھویا جاتا ہے۔"      ( ١٩٦٦ء، حرارت، ١٠ )
٣ - [ نباتیات ]  پیاز یا اس کے مماثل پودوں کے تنوں کا زیرزمین کرہ نما گول حصہ۔
'یہ بیماری بلبوں کو زمین سے باہر نکالنے کے بعد ظاہر ہوتی ہے۔"      ( ١٩٧٠ء، فنجائی اور مشابہ پودے، ٥٠٥ )
  • bulb