فارسی میں مصدر 'پرستیدن' سے فعل امر 'پرست' کے ساتھ 'ار' بطور لاحقہ فاعلی ملنے سے 'پرستار' بنا۔ فارسی سے اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم اور صفت مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
جمع غیر ندائی : پَرَسْتاروں [پَرَس + تا + روں (و مجہول)]
١ - خدمت گار، غلام۔
عرض اس نے کیا کہ دوپرستار پابوسنی شہ کے نہیں طلبگار
( ١٨٣٨ء، گلزار نسیم، ١٨ )
٢ - [ مجازا ] لونڈی، باندی، کنیز، غلام، پیش خدمت۔
"پرستار نے اس موقع کو غنمیت جانا اور رہی سہی سوئیاں جھٹ پٹ نکال لیں۔" جاو نہ سواری تو ہے تیار تمہاری اٹھارہ برس کی ہوں پرستار تمہاری
( ١٩٣٧ء، قصص الامثال، ٦٢ )( ١٨٧٥ء، دبیر، دفتر ماتم، ٢١٣:٦ )