آڑی

( آڑی )
{ آ + ڑی }
( سنسکرت )

تفصیلات


آورڑ  آڑ  آڑی

سنسکرت زبان میں اصل لفظ 'آورڑ' ہے لیکن اس سے اردو مستعمل 'آڑ' ہے اور فارسی قاعدہ کے مطابق 'ی' بطور لاحقۂ صفت لگانے سے 'آڑی' بنا۔ سب سے پہلے ١٨٩١ء میں "امیر اللغات" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
جمع ندائی   : آڑْیو [آڑ + یو (واؤ مجہول)]
جمع غیر ندائی   : آڑیوں [آڑ + یوں (واؤ مجہول)]
١ - مددگار، محافظ، سہارا دینے والا، حصہ دار، ساجھی (پلیٹس)۔
٢ - کھیل میں اپنی پارٹی کا شریک کھلاڑی۔
"لیجیے آڑی تو بٹ گئے اور دو مقابل فریق بن گئے۔"      ( ١٩٤٤ء، یہ دلی ہے، ٢٢ )