پروف

( پُرُوف )
{ پُرُوف (پ ضمہ خفیف) }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی سے اردو میں داخل ہوا اور اپنے اصل معنی میں عربی رسم الخط میں بطور اسم اور گاہے صفت مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٨٧٠ء کو 'خطوطِ سرسید" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - معیاری طاقت والی (شراب)، جیسے پروفی اسپرٹ۔
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : پُرُوفْز [پُرُوفْز (ضمہ پ خفیف)]
١ - [ طباعت ]  چھپا ہوا کاغذ جس پر تصحیح کی جاتی ہے، پہلی داب کی چھپائی، آزمائشی چھاپ۔
'پروف دیکھنا بڑا کام ہے اس لیے مجھے قیام کرنا ہو گا۔"      ( ١٩١٧ء، مکاتیبِ اکبر، ٥٧ )
٢ - [ عکاسی ]  آزمائشی پرنٹ (عکس)، تصویری پروف۔
'فوٹو گرافر کو حکم دیا گیا کہ جلد از جلد پلیٹ دھو کر دکھاؤ اور اس کے بعد پروف۔"      ( ١٩٣١ء، روحِ لطافت، ١٠٠ )
٣ - ثبوت
'وہ اپنی گزشتہ حرکات کی وجہ سے اور اپنے سابقہ جرائم کی پاداش میں بے حرمتی کا پروف بن گئے ہیں۔"      ( ١٩١٤ء، دربار حرم پور، ٤٦:٢ )