بہشت

( بِہِشْت )
{ بِہِشْت }
( فارسی )

تفصیلات


اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور اصلی معنی اور اصلی حالت میں ہی اردو میں مستعمل ہے۔ ١٥٨٢ء میں 'کلمۃ الحقائق" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
١ - باغ گلشن، گلزار، باغ ارم، جنت، فردوس، خلد، دوزخ کا نقیض۔
 جدھر آنکھ اٹھا کے نگاہ کیجیے اک سماں ہے بہشت کا کہیں وجد میں ہیں نہال جھومتی چل رہی ہے کہیں صبا      ( ١٩٣٢ء، نقوش مانی، ٤١ )