پلاٹینم

( پِلاٹِینَم )
{ پِلا + ٹی + نَم }
( انگریزی )

تفصیلات


Platinum  پِلاٹِینَم

اصلاً ہسپانوی زبان کا لفظ ہے اور انگریزی میں بطور اسم مستعمل ہے۔ انگریزی سے اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٥٦ء کو 'فوائد الصبیان" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم جامد ( مذکر - واحد )
١ - چاندی جیسی سفید لیکن بھورے رنگ کی آمیزش لیے ایک بیش قیمت دھات (دیکھنے میں ہلکی لیکن اصلیت میں وزنی آکسیجن، تیزاب اور گرمی کے اثر سے محفوظ، بجلی کے آلات، زیورات، تیل سے گھی بنانے فاؤنٹین پن کی نب، گھڑیوں کے آلات، فوٹو گرافی کا سامان، مصنوعی دانت بنانے اور مختلف پیمانے تیار کرنے کے کام آتی ہے۔
'دھاتیں مثلاً پلاٹینم جو بہت مشکل سے پگھلتی ہیں، بالکل آسانی سے شعلہ بن سکتی ہیں۔"      ( ١٩١٥ء، رموزِ فطرت، ٨٥ )
  • platinum