پلاستر

( پَلاسْتَر )
{ پَلاس + تَر }
( انگریزی )

تفصیلات


Plaster  پَلاسْتَر

انگریزی سے اردو میں ماخوذ ہے اور اپنے اصل معنی میں عربی رسم الخط میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٩٠٣ء کو 'چراغِ دہلی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - دیوار وغیرہ کی استرکاری کا مسالہ، دیوار وغیرہ کی سطح پر چونے اور سیمنٹ وغیرہ کی چڑھائی ہوئی تہہ، پلستر۔
'اس نے دھویں کا پلاستر دیواروں پر کر رکھا ہے۔"      ( ١٩١٥ء، سجاد حسین، احمق الذین، ٦١ )
٢ - وہ ضماد یا لیپ جو درد کے مقام یا ہڈی جوڑنے کے لیے لگایا جاتا ہے۔
'ڈاکٹر نے پلاسٹر تجویز فرمایا، اسی وقت لگایا گیا۔"      ( ١٩٣١ء، رسوا، خورشید بہو، ٤٥ )
  • plaster