پمپ

( پَمْپ )
{ پَمْپ }
( انگریزی )

تفصیلات


Pump  پَمْپ

انگریزی سے اردو میں داخل ہوا اور اپنے اصل معنی میں عربی رسم الخط میں استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٣٧ء کو "ستہ شمسیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم آلہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : پَمْپْس [پَمْپْس]
جمع غیر ندائی   : پَمْپوں [پَم + پوں (و مجہول)]
١ - نل، پانی کا نل، وہ نل جس کے ذریعے پانی ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچایا جاتا ہے، زمین میں پلایا ہوا پائپ جس میں مشین کے ذریعے پانی کھینچ کر اوپر آتا ہے۔
"صلح جو انگلستان پمپ کا دہانہ اپنے ہاتھ میں لیے کھڑا تھا کہ دنیا میں کہیں آگ لگے اور وہ اپنے سمندر کا سیلاب بہا کے بجھا دے۔"      ( ١٩٢٦ء، شرر، مضامین،١/ ١١٧:٣ )
٢ - کسی مائع کو ایک ظرف یا حوض سے دوسرے ظرف یا حوض وغیرہ میں پہنچانے کا آلہ یا مشین، پٹرول پمپ۔
"پمپ مالکان اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہے۔"      ( ١٩٧٢ء، روزنامہ 'جنگ' کراچی، ٣ دسمبر، ٣ )
٣ - سائیکل یا گاڑی کے ٹائر میں ہوا بھرنے کا آلہ یا پچکاری۔
"پمپ کو ٹیوب کی چھو چھی میں لگا کر اس میں ہوا بھر دیتے ہیں۔"      ( ١٩٣٦ء، ہندوستانی بول چال، ٢٧:٤ )
  • بَمْبا
  • پِچکاری
  • pump