بیع

( بَیع )
{ بَیع (یائے لین) }
( عربی )

تفصیلات


بیع  بَیع

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب کا مصدر ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٨٠ء میں 'سودا' کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - فروخت، بکری، بیچنے کا عمل۔
'وہ یہ کہتے تھے کہ بیع اور سود کا معاملہ ایک ہی ہے۔"      ( ١٩١٤ء، سیرۃ النبی، ١٤٢:٢ )