بیگ

( بَیگ )
{ بَیگ (یائے لین) }
( انگریزی )

تفصیلات


Bag  بَیگ

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی معنی میں ہی اردو رسم الخط میں مستعمل ہے تحریری طور پر ١٨٨١ء میں 'فسانۂ آزاد" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : بَیگوں [بَے (یائے لین) + گوں (واؤ مجہول)]
١ - تھیلا (بیشتر چمڑے یا کینوس کا)؛ وہ تھیلا جس میں ایجنٹ ڈاکٹر اور مسافر وغیرہ اپنا ضرورت کا سامان رکھتے ہیں۔
'منصور اپنے کپڑوں کا بیگ اٹھا کر کمرے سے باہر نکل آئے۔"      ( ١٩٣٩ء، شمع، ٦٣٧ )
  • bag