بھکاری

( بِھکاری )
{ بِھکا + ری }
( ہندی )

تفصیلات


ہندی زبان میں بطور اسم مستعمل ہے اردو میں ہندی زبان سے ہی ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی اردو رسم الخط میں مستعمل ہے ١٦٩٧ء میں ہاشمی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جنسِ مخالف   : بِھکارَن [بِھکا + رَن]
جمع غیر ندائی   : بِھکارِیوں [بِھکا + رِیوں (واؤ مجہول)]
١ - گدا، بھیک مانگنے والا، بھک منگا۔
 سب کے لیے یکساں قدرت کا فیض جاری مفلس ہو یا تونگر راجا ہو یا بھکاری      ( ١٩٢٩ء، مطلع انوار، ١٤٢ )
  • beggar