بھینی

( بِھینی )
{ بھی + نی }
( ہندی )

تفصیلات


ہندی زبان میں بطور اسم صفت مستعمل ہے اردو میں ہندی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی اردو رسم الخط میں مستعمل ملتا ہے ١٨٨٢ء میں "طلسم ہوشربا" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مؤنث - واحد )
جنسِ مخالف   : بِھینا [بھی + نا]
١ - حفیف، ہلکی، مدھم، خوشگوار۔
"ہمارے یہاں تو مہندی کی بھینی بھینی خوشبو بہت بھلی معلوم ہوتی ہے"      ( ١٩٠٦ء، الحقوق والفرائض، ٢٣٥:٣ )