فعل لازم
١ - کاٹنا، چیرنا، زخمی کرنا۔
"اس نے اس کو کاٹا اور اس نے اس کو پچھاڑ کر بھنبھوڑا"
( ١٩٠١ء، حیات جاوید، ٤٠٨:٢ )
٢ - دانتوں سے کاٹ کاٹ کر کھانا۔
"کسی نے روٹی سالن کے انتظار میں بَھنبھوڑنی شروع کی۔
( ١٩٢٣ء، اہل محلہ اور نااہل پڑوسی، ٣٠ )
٣ - حملہ آور ہونا، (پریشان کرنے کے لیے) چمٹنا یا پیچھے پڑ جانا؛ نوچ کھسوٹ کرنا۔ (ماخوذ: پلیٹس)