فعل متعدی
١ - آگ پر رکھ کر پکانا۔
برق بھونے مرغ زریں فلک کو آن میں مانگے گر شوق گزک میں وہ کباب آسماں
( ١٨٥٨ء، سحر (نواب علی خان)، بیاض سحر، ٢٢٠ )
٢ - گرم بالو میں ڈال کر بھلبھلانا۔ (فرہنگ آصفیہ، 448:1)
٣ - گرم روغن میں تلنا۔
'گھی کڑاہی میں ڈالیں جب گھی گرم ہو جائے تو بادام ڈال کر - گرم مسالہ بھی ڈال دیں اور خوب بھونیں۔"
( ١٩٤٤ء، ناشتہ، ٣٣ )
٤ - [ مجازا ] تکلیف پہنچانا، دل جلانا۔
وصل میں یاد نہیں خواب فنا کے جھونکے ہجر میں بھونتے ہیں سرد ہوا کے جھونکے
( ١٨٦٧ء، رشک (نوراللغات، ٧٤٨:١) )
٥ - [ مجازا ] بندوق سے شکار مارنا۔ (جامع اللغات، 572:1)
٦ - [ مجازا ] لڑائی میں باڑھ مار کر بہت سے لوگوں کو قتل کر دینا۔ (جامع اللغات، 572:1)