ٹانگنا

( ٹانْگْنا )
{ ٹانْگ (ن مغنونہ) + نا }
( سنسکرت )

تفصیلات


ٹنگ  ٹانْگ  ٹانْگْنا

سنسکرت کے اصل لفظ 'ٹنگ' سے ماخوذ اردو زبان میں 'ٹانگ' مستعمل ہے اس کے ساتھ اردو لاحقۂ مصدر 'نا' لگنے سے 'ٹانگنا' بنا اردو میں بطور مصدر مستعمل ہے ١٦٥٧ء میں "گلش عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔

فعل متعدی
١ - لٹکانا، آویزاں کرنا۔
"کپڑوں کے ٹانگنے کے لیے متعدد کھونٹیاں لگائی جائیں"      ( ١٩١٦ء، خانہ داری، ٧:٣ )
٢ - سولی دینا، پھانسی دینا۔
 نگہبا ناں کو کھینچتا ہوں بدار یہاں ٹانگتا ہوں تمام ایک بار      ( ١٦٤٩ء، خاور نامہ، ٤٢٠ )
  • to hang up by a string
  • to hang up
  • dangle
  • suspend