ٹٹول

( ٹَٹول )
{ ٹَٹول (واؤ مجہول) }
( ہندی )

تفصیلات


ٹٹولنا  ٹَٹول

ہندی زبان سے ماخوذ اردو میں مصدر 'ٹٹولنا' سے مشتق حاصل مصدر ہے اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٩٩ء میں "رویائے صادقہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - تجسس، تلاش، ٹوہ۔
"ایک دوسرے کے حالات کی ٹٹول اور باتوں کی تفتیش میں نہ رہا کرو"      ( ١٩٠٦ء، الحقوق والفرائض، ١٧٢:٣ )
٢ - ہاتھ سے چھونا، چھو کر معلوم کرنا، لمس، مَس۔ (پلیٹس؛ فرہنگ آصفیہ)
  • feeling
  • touching
  • touch;  groping;  searching
  • search