حاضر دماغ

( حاضِر دِمَاغ )
{ حاضِر + دِمَاغ }
( عربی )

تفصیلات


یہ عربی زبان کے لفظ 'حاضر' کے ساتھ 'دماغ' بطور موصوف لگایا گیا ہے۔ اس طرح یہ ایک مرکب توصیفی بنا۔ ١٩٤١ء کو "ناکام" میں سب سے پہلے مستعمل پایا گیا۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - تیز ذہن رکھنے والا، طباع، حاضر جواب۔     
"وہ حاضر دماغ بولا۔ عالی جاہ شہنشاہ موسیقی ہیں، لمنِ داؤدی پائی ہے اس فن کے پیغمبر ہیں۔"     رجوع کریں:   ( ١٩٤١ء، ناکام، ٧٧ )