چاٹی

( چاٹی )
{ چاٹی }
( سنسکرت )

تفصیلات


چِشْٹ  چاٹ  چاٹی

سنسکرت کے اصل لفظ چشٹ سے ماخوذ اردو زبان میں چاٹ مستعمل ہے۔ اس کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ تصغیر و تانیث لگانے سے چاٹی بنا ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٧٦ء میں "نوائے وقت، لاہور" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )
جمع   : چاٹِیاں [چا + ٹِیاں]
جمع غیر ندائی   : چاٹِیوں [چا + ٹِیوں (واؤ مجہول)]
١ - دودھ کی ہانڈی، وہ ہانڈی جس میں دودھ بھر کر بروسی میں اوٹایا جاتا ہے نیز وہ مٹکی جس میں دہی کو مٹھے کی شکل دی جاتی ہے۔
"ایک صنعت روغن زرد (گھی) کی تھی جو چاک، مدھانی اور چاٹی کے تین ستونوں پر قائم تھی۔"      ( ١٩٧٦ء، نوائے وقت، لاہور، ٢٦ اگست، ٢٠ )