ٹرافی

( ٹَرافی )
{ ٹَرا + فی }
( انگریزی )

تفصیلات


Trophy  ٹَرافی

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے جوکہ بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنوں میں ہی اردو رسم الخط میں مستعمل ہے۔ تحریری طور پر ١٩٦٧ء میں "جلاوطن" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : ٹَرافِیاں [ٹَرا + فِیاں]
جمع استثنائی   : ٹَرافِیز [ٹَرا + فِیْز]
جمع غیر ندائی   : ٹَرافِیوں [ٹَرا + فِیوں (واؤ مجہول)]
١ - فتح یا کامیابی کی نشانی، یادگار، ٹروفی۔
"خاندان کے سپوتوں کے جیتے ہوئے کپ اور ٹرافیاں اور دوسرا الم غلم اٹاٹوٹ بھرا تھا۔"      ( ١٩٢٧، جلاوطن، ١١٩ )
  • Trophy