اجمال[1]

( اِجْمال[1] )
{ اِج + مال }
( عربی )

تفصیلات


جمل  اِجْمال

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب 'افعال' سے مصدر اور اردو میں حاصل مصدر کے طور پر مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٧٧٢ء کو "انتباہ الطالبین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم حاصل مصدر ( مذکر - واحد )
١ - اختصار، جس کی تفصیل کی جا سکے۔
"تفصیل سے اجمال نکالنا . یا اجمال سے تفصیل پیدا کرنا . دونوں منطق کی شاخیں ہیں۔"      ( ١٩١٧ء، علم المعیشت، ٢٦ )
٢ - ابہام، عدم وضاحت۔
 اجمال کی پھر بعد کو ہو گی تفصیل گردن تو جھکا دے صورت اسماعیل      ( ١٩٤٠ء، جمال امجد، ٤٢ )
  • summing up;  recapitulation;  abstract
  • abstract
  • abridgement
  • summary
  • compendium
  • epitome;  synopsis;  joint occupancy or possession