ٹریڈ مارک

( ٹَریڈْ مارْک )
{ ٹَریڈ (یائے مجہول) + مارْک }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان میں دو اسما پر مشتمل مرکب ہے۔ انگریزی سے اردو میں ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی اردو رسم الخط میں مستعمل ہے۔ ١٩١٩ء میں "آپ بیتی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - نشانِ تجارت، رجسٹری کئے ہوئے الفاظ یا نشان جو صناع یا تاجر اپنی مصنوعات اور سامان تجارت کے لیے مقرر کرتا ہے۔
"سلیکشن اور گریڈنگ کے بعد ہی پیمائش کا فٹ اور مہر یعنی ٹریڈ مارک چمڑے پر لگا دیا جاتا ہے۔"      ( ١٩٥٠ء، چرم سازی، ١٩١ )
٢ - [ مجازا ]  امتیازی علامت، نشان امتیاز۔
"بزرگوں کا رکھ رکھاؤ ایسی چیزیں تھیں جن کو اس خاندان کا ٹریڈ مارک کہنا چاہیے۔"      ( ١٩١٩ء، آپ بیتی، ٧٥٥ )
  • trade mark