اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - آثار، علامت، کھوج، پتا، سراغ، چنہ، چن، نقش، ٹھپا، چھاپا، نام و نشان۔
خبر نہیں کہ اسے کیا ہوا پر اس در پر نشان پا نظر آتا ہے نامہ بر کا سا (مومن)
٢ - یادگار، یادگاری نشانی۔
فکر انجام جہان گزراں رکھتے ہیں نام رکھتے ہیں ہم ان کو جو نشاں رکھتے ہیں (اہسیر)
٣ - جھنڈا، علم، دھجا، رایت، تپاک۔
٤ - ٹھکانا، مقام، ایڈریس، پتا، سرنامہ۔
٥ - داغ، دھبہ، رگڑ، کھڑپنچ۔
٧ - نشاندن کا امر جو مرکبات میں آ کر اسم فاعل ترکیبی کے معنی دیتا ہے جیسے خاطر نشاں، فتنہ نشاں، شاہ نشاں، تہ نشاں وغیرہ۔
٨ - وہ انگوٹھی چھلا جو منگنی یا ساچق کے روز دولھا والے دلہن کو اور دلہن والے دولھا کو پہناتے ہیں۔
٩ - فرمان شاہزادہ، شہزادے کا حکم، شہزادے کا بھیجا ہوا حکم نامہ و نیز فرمان شاہ، تمغا۔
١٠ - سوداگروں یا کارخانوں کی مقرر کی ہوئی مہر خواہ نشانی خواہ کوئی اور علامت، مارک، ٹریڈ مارک۔