ٹرم

( ٹَرْم )
{ ٹَرْم }
( انگریزی )

تفصیلات


Term  ٹَرْم

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور معنی میں ہی اردو رسم الخط میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : ٹَرْمْز [ٹَرْمْز]
جمع غیر ندائی   : ٹَرْموں [ٹَر + موں (واؤ مجہول)]
١ - میعاد، میقات، درسگاہوں کی تعلیم کا زمانہ۔
"ٹرم شروع ہونے کے بعد دو ایک ہفتے اسے کالج علیحدہ رہنا پڑا"      ( ١٩٥٥ء، حیرت ناک کہانیاں، ١٢ )
٢ - [ اصطلاح ]  (کسی چیز کا) شعبہ جاتی یا پیشہ ورانہ نام؛ طرز، انداز بیان، پیرایۂ بیان۔
"اسپیچ میں اور تحریر میں اور اس درمیان میں بارسٹری کے ٹرم رکھنی شروع کریں"      ( ١٨٨٦ء، مکتوبات سرسید، ٢٥١ )