چاکلیٹ

( چاکْلیٹ )
{ چاک + لیٹ (ی مجہول) }
( انگریزی )

تفصیلات


Chocolate  چاکْلیٹ

انگریزی زبان کے لفظ 'Chocolate' سے عربی رسم الخط بطور اسم مستعمل ہے ١٩٥٢ء میں "سفینۂ غم دل" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع استثنائی   : چاکْلیٹْس [چاک + لیٹْس (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : چاکْلیٹوں [چاک + لے + ٹوں (و مجہول)]
١ - ایک قسم کی کتھئی رنگ کی مٹھائی کی ٹکیا جو منہ میں رکھ کر چوستے ہیں۔ تو دیر میں گھلتی ہے (جسے بچے شوق سے کھاتے ہیں)۔
"کبھی کھلونے لا کر دیتے کبھی چاکلیٹ، بسکٹ اور نازلی کی پسند کی ڈھیروں چیزیں۔"      ( ١٩٧٦ء، آس، ١٢٣ )
  • chocolate