چاک[2]

( چاک[2] )
{ چاک }
( سنسکرت )

تفصیلات


چکرن  چاک

سنسکرت زبان کے لفظ 'چکرن' سے ماخوذ ہے۔ قیاس کیا جاتا ہے کہ پراکرت زبان کے لفظ 'چکن' سے بھی ماخوذ ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٢٤٠ء میں "ملک خوشنو، ہشت بشت (اردو شر پارے)" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم آلہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : چاکوں [چا + کوں (و مجہول)]
١ - کمہار کا مٹی سے بنا ہوا پہیا جو زمین میں کیلی پر نصب ہوتا ہے اور جسے وہ مقررہ ضابطے کے تحت گھما کر اوپر رکھی ہوئی مٹی سے برتن بناتا ہے۔
"کمہار کے چاک کی قطع ہو گئی ہے دائرے کے باہر قدم نہیں پڑتا"      ( ١٩٠٦ء، مکاتیب مہدی، ٢٥٩ )
٢ - (بیلداری) چونا چکی کا ٹھوس پتھر کا وزنی پیّا جو گرنڈ میں گھومتا ہے۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 86:1)
٣ - [ مجازا ] (گاڑی کا) پیا، چکا، چکر، حلقہ یا دائرہ۔
"لکڑی . شکر اور تیل کے گھانے، گاڑی کے چاک اور دھرے کے کاموں میں آتی ہے۔"    ( ١٩٠٧ء، مصرف جنگلات، ٢٨ )
٤ - آبپاشی کنویں کی پاڑ (گرنڈ) کی چرخی جس پر ڈول یا چرس کا رسّا کھینچا جاتا ہے، چالی، چرخی، گھری۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 154:6)
٥ - لکڑی کا پہیہ یا چکر جو کنویں کی تہہ میں رکھتے ہیں۔ ( جامع اللغات)
٦ - پن چکی، گرنی، پیسنے کی چھوٹی مشین، چکی کا پاٹ، سنگ آسیا۔ (پلیٹس)
٧ - وہ برتن جس میں چاشنی ڈالنے کے بعد شکر گڑ وغیرہ بناتے ہیں۔ (ماخوذ: پلیٹس؛ فرہنگ آصفیہ)
٨ - تھاپا جس سے کھلیان پر چھاپ لگاتے ہیں۔ (فرہنگ آصفیہ)
  • تَراشِیدہ